مولانا فضل الرحمن نے پارٹی سرگرمیاں تیز کردیں،6 روزہ دورے پر سندھ اور بلوچستان کیلئے روانہ

جمعرات 27 جنوری 2022 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) مولانا فضل الرحمان سندھ اور بلوچستان میں پارٹی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ، پی ڈی ایم کے سربراہ6 روزہ جماعتی دورے پر سندھ اور بلوچستان کیلئے روانہ ہو گئے ۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے کراچی کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کی مجلس عمومی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

مولانا کل (ہفتہ کو ) کو حب چوکی میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ 30 جنوری کو کراچی میں دو مقامات میں بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان 3 جنوری کو کراچی سے بلوچستان کیلئے روانہ ہوں گے ۔ 31 جنوری کو چمن میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان یکم فروری کو چمن سے کوئٹہ پہنچیں گے ۔ اور صوبائی جماعت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان 2 فروری کو کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں