شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں کی ٹرانزیکشن کا معاملہ، پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کا چئیرمین پی اے سی کو خط

شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے،شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے،خط کا متن

جمعرات 27 جنوری 2022 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) شہباز شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چئیرمین پی اے سی کو خط لکھ دیا ۔ عالیہ حمزہ نے خط میں کہا ہے شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ کیونکہ اپوزیشن لیڈر ایک کرپٹ انسان نہیں ہو سکتا۔

عالیہ حمزہ نے کہا کیا پی اے سی اپوزیشن لیڈر کی کرپشن پر خاموش رہے گی عالیہ حمزہ نے مطالبہ کیا کہ پی اے سی شہباز شریف کی کرپشن پر احتساب کرے۔ انہوں نے کہا پی اے سی شہباز شریف فیملی ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منتقلی کا نوٹس لے۔ خط کا متن میں کہا گیا ہے شریف فیملی کے ملازمین کے اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ہزاروں روپے تنخواہ والے ملازمین کے اکاونٹس سے کروڑوں روپے شہباز شریف کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے۔

ایف آئی اے نے شریف فیملی کے 14 ملازمین کے 28 بے نامی اکاونٹس کا سراغ لگایا۔ خط میں کہا گیا ہے کیا پی اے سی کا کام پبلک آفس ہولڈر کی کرپشن بے نقاب کرنا نہیں شہباز شریف جواب دیں، ہزاروں روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین کے اکاؤئنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے ا ٓئے، خط میں کہا گیا ہے ملازمین کے مرنے کے بعد بھی ان کے اکاؤنٹس سے شہباز شریف اور فیملی کے اکاؤنٹس میں پیسے آتے رہے۔

کیا پبلیک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کی اس ننگی کرپشن پر خاموش رہے گی خط میں کہا گیا ہے کیا کوئی اخلاقی جواز بنتا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر رہیں ۔ عالیہ حمزہ نے کہا مطالبہ کرتی ہوں کہ پی اے سی شہباز شریف کا احتساب کرے۔ عالیہ حمزہ نے ملازمین کی تنخواہیں اور اکاونٹس سے رقوم منتقلی کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔ خط میں کہا گیا ہے ملک مقصود چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار، اکاونٹ میں 3.74 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، خط میں کہا گیا ہے محمد اسلم کیشیئر کی تنخواہ 10 ہزار، 1.781 ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔

اظہر عباس کلرک کی تنخواہ 9 ہزار، 1.677ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ غلام شبیر قریشی سٹور کیپرکی تنخواہ 10600، 1.545ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ خضرحیات نذر اسسٹنٹ کی ماہانہ تنخواہ 21 ہزار 5 سو، 1.425ارب روپے ڈپازٹ ہوئے، گلزار احمد چپڑاسی کی تنخواہ 12 ہزار 8 سو، 1.2ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔اقرار حسین کلرک کی تنخواہ 13 ہزار، 1.186ارب روپے ڈپازٹ ہوئے۔ایم انور اسسٹنٹ 15 ہزار تنخواہ، 88.3 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ ایم یاسین گودام کلرک کی تنخواہ 31 ہزار، 71.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ توقیرالدین اسلم ملازم کی تنخواہ 21 ہزار، 48 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں