وزارت خزانہ نے معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بینک کے ذخائر16ارب ڈالر اور غیرملکی سرمایہ کاری651.1 ملین ڈالر ہوگئی، برآمدات، ایف بی آرمحصولات، صنعتوں کی پیداوار اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ آؤٹ لک رپورٹ کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جنوری 2022 18:39

وزارت خزانہ نے معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2022ء) وفاقی وزارت خزانہ نے معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر16ارب ڈالر اور غیرملکی سرمایہ کاری651.1 ملین ڈالر ہوگئی، برآمدات، ایف بی آرمحصولات، صنعتوں کی پیداوار اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، برآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ، پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر 11.3 فیصد اضافے سے 15.8 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا۔

برآمدات میں 29 فیصد اضافہ کے بعد برآمدات 15.2ارب ڈالر ہوگئیں ۔ درآمدات 59.9 فیصد اضافے سے 36.4 ارب ڈالر کی سطح پر آگئیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 9.1ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح غیرملکی سرمایہ کاری20.7 فیصد اضافے سے1.05 ملین ڈالررہی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری 651.1 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر جنوری کے تیسرے ہفتے تک22.352 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 6 کروڑ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.29 ارب ڈالر رہے، 5 ماہ میں ٹیکس ریونیو32.5 فیصد اضافے سے 2920 ارب روپے رہا، جولائی سے نومبر تک نان ٹیکس آمدن 22 فیصد کمی سے 519 ارب رہی، جولائی تا نومبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 434.6 ارب روپے منظور کیے گئے۔

جولائی سے نومبر تک مالیاتی خسارہ 951 ارب روپے ہوگیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.3فیصد اور پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح نومبر میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 0.3 فیصد رہی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے نومبر کے دوران 3.3 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں