ثابت ہوچکا ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

جمعرات 27 جنوری 2022 23:43

ثابت ہوچکا ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوچکا ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ اخلاقی، مذہبی طور پر اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان جرائم کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں