وزیراعظم کا مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کا رش ختم کرنے کیلئے اہم فیصلہ

سیاحوں کی دلچسپی کےمطابق نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں، نئےسیاحتی مقامات کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھانے کیلئے سہولیات اور انفرااسٹرکچر بہتر بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی سیاحت کو ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جنوری 2022 22:07

وزیراعظم کا مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کا رش ختم کرنے کیلئے اہم فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2022ء) وزیراعظم عمران خان نے مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کا رش ختم کرنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سیاحوں دلچسپی کے مطابق نئے سیاحتی مقامات بنائے جائیں، نئے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھانے کیلئے سہولیات اور انفرااسٹرکچر بہتر بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی سیاحت اعظم جلیل نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاحت کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعظم نے اعظم جلیل کو ہدایت کی کہ سیاحوں کیلئے نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کیے جائیں۔ تاکہ مصروف سیاحتی مقامات سے سیاحوں کو دیگر مقامات کی جانب راغب کیا جاسکے، سردیوں کے موسم میں سیاحت کے شوقین لوگ مصروف سیاحتی مقامات کی بجائے دیگر مقامات کا بھی دورہ کریں گے،نئے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھانے کیلئے سہولیات اور انفرااسٹرکچر بہتر بنایا جائے، نئے سیاحتی مقامات کی تعمیر کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے مدد لی جائے۔

(جاری ہے)

گورنرہاؤس نتھیا گلی کو بطورسیاحتی مرکز فعال بنانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی مہمانوں کیلئے ایسے مقامات کو بہتر بنایا جائے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کریمنل جسٹس سسٹم میں ریفارمز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی کر سکتا ہے تو وہ خوابوں کی دنیا میں رہتا ہے، کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی جانب ایک قدم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں جب تک انصاف نہیں ہو گا خوشحالی نہیں آئے گی، جیسے جیسے چھوٹے لوگوں کو تحفظ دیں گے اللہ کی برکتیں آئیں گی، غریب آدمی کو طاقتور کے خلاف انصاف ملتا ہے تو غریب دعائیں دیتا ہے، غریب کی دعاؤں سے اللہ کی برکت آتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کے لیے بہت جدوجہد کی، تنقید بھی ہوئی لیکن کامیاب ہوئے، ہم الیکشن میں بھی ٹیکنالوجی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، سسٹم میں ٹیکنالوجی کا سب سے زیادہ فائدہ عام آدمی کو ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں