چلغوزوں کی قیمت آسمان سے زمین پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی

رواں سال افغانستان کے سیاسی منطر نامے کے سبب پائن نٹ کی طلب کم رہی، قیمت بھی کم ہو گئی اور حکومت نے ٹیکس کم کرکے قیمت کو مزید گرا دیا،9 ہزارروپے فی کلو فروخت ہونے والے چلغوزے آدھی قیمت پر فروخت ہونے لگے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 28 جنوری 2022 13:05

چلغوزوں کی قیمت آسمان سے زمین پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2022ء) چلغوزوں کی قیمت آسمان سے زمین پر آنے کی وجہ سامنے آ گئی۔جنگ نیوز کے مطابق پچھلی سردیوں میں چلغوزے کا بھاؤ 9 ہزار روپے کلو تھا تاہم رواں سال افغانستان کے سیاسی منطر نامے کے سبب پائن نٹ کی طلب کم رہی، قیمت بھی کم ہو گئی اور حکومت نے ٹیکس کم کرکے قیمت کو مزید گرا دیا۔جہاں گذشتہ سال چلغوزے 9 ہزار روپے فی کلو تھے وہیں آج یہ بازار میں تقریبا آدھی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔

طلب اور رسد کا قانون پہلے ہی قیمت پر بھاری تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چلغوزہ عوام کا آئٹم ہے ہی نہیں،محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں اشرافیہ کو ریلیف دیا ہے۔ جنہیں ان کی قیمت بڑھنے گھٹنے سے کوئی سروکار  نہیں۔خیال رہے کہ ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا وزیر خزانہ نے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی۔ ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دیدی ،لواحقین کو سرکاری طور پر ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر بطور خیر سگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں