سینیٹر شیری رحمان کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:12

سینیٹر شیری رحمان کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ نو منتخب صدر انور رضا، سیکرٹری خلیل راجہ اور دیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے حقوق اور آزاد صحافت کو یقینی بنانے میں پریس کلب کا اہم کردار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اس جدوجہد میں نو منتخب تنظیم کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت صحافی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ آزاد صحافت اور آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، پریس فریڈم اینڈیکس میں پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی دار الحکومت میں صحافیوں پر سب سے زیادہ تشدد کے واقعات رکارڈ ہوئے ہیں، ان سب چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پیپلز پارٹی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز کے شانا بشانا کھڑی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں