کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران ہیں ، مریم اورنگزیب

پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے، ترجمان ن لیگ

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:23

کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران ہیں ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے ، کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لئے دربدر ہو رہے ہیں ۔کھاد کسانوں کو بروقت نہ مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہوگی انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں 2400 روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری آج 10000 ہزار میں بھی نہیں مل رہی ۔

(جاری ہے)

عمران صاحب کھاد کی قلت دراصل آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے ۔ یوریا 1200 سے 2800 ہوگیا لیکن عمران صاحب کے لیکچر جاری ہیں ۔ آٹا چینی، ایل این جی میں بھی یہی واردات پہلے ہو چکی ہے ۔ پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیاگیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر سمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی ۔کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد، عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے ۔ عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے ،سب دھکے کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے ،کسان دھکے کھا رہے ہیں۔ کسانوں کو بھکاری بنا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں