ہیضہ کی وباکا شکار ڈیرہ بگٹی کے عوام کے لئےہنگامی ریلیف اقدامات جاری ہیں،صورتحال کا قریبی مشاہدہ کیا جارہا ہے،وزیر عظم شہباز شریف ٹویٹ

پیر 16 مئی 2022 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) وزیر عظم شہباز شریف نے کہا کہ ہیضہ کی وباکا شکار ڈیرہ بگٹی کے عوام کے لئےہنگامی ریلیف اقدامات جاری ہیں،صورتحال کا قریبی مشاہدہ کیا جارہا ہے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ میرے احکامات پر عمل پیراہوتے ہوئےوفاقی اورصوبائی حکام نے ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ عوام کے لئے ہنگامی ریلیف اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

وفاق بلوچستان کو ہرممکن امداد فراہم کرے گا،پیرکوہ کے متاثرہ افراد کے لئے خوراک،پینے کا پانی اوردیگر ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے ادویات اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ہفتہ کو وزیر اعظم نے پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ کی وبا کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی متعلقہ حکام کوہدایت کی تھی کہ وہ اس کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں