بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا ،فیصل کریم کنڈی

رانا ثناء اللہ انہیں جیل میں بھرپور سیکورٹی فراہم کرینگے ،عمران خان کو جیل میں حوروں والا ٹیکہ ہر گز نہیں ملے گا ، ترجمان پیپلز پارٹی

پیر 16 مئی 2022 16:15

بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا ،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دو پولیس اہلکار دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے والا خود کو لیڈر سمجھتا ہے ،عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں جیل جانے کا خطرہ ضرور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ انہیں جیل میں بھرپور سیکورٹی فراہم کرینگے ،عمران خان کو جیل میں حوروں والا ٹیکہ ہر گز نہیں ملے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں