ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم ترجیحات کا تعین کرناہوگا، شیریں مزاری

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل ہے،ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدگی سے لینے کیلئے ٹاسک فورس کی ضرورت ہے، بیان

پیر 16 مئی 2022 16:15

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم ترجیحات کا تعین کرناہوگا، شیریں مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم ترجیحات کا تعین کرناہوگا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیٹ ویو کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم ترجیحات کا تعین کرناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریوں سے بات کی ہے،وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے وزیر صحت ، پی ایم ڈی او، این ڈی ایم ائے اور وزیر اطلاعات سے بھی بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بارشوں کے باوجود پانی اور خوراک پر شدید اثر پڑے گا،،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل ہے،ماحولیاتی تبدیلی کو سنجیدگی سے لینے کیلئے ٹاسک فورس کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں