شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی

پیر 16 مئی 2022 17:50

شہباز شریف نے عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو سابق وزیرِ اعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِ اعظم کو ہر حوالے سے بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیرِ اعظم نے سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر چیف سکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وزیرِ اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں