مجرموں پر محیط حکومت عوام کے جمہوری و آئینی حقوق بھی سلب کرنے کو تیار ہے، عمران خان

پیر 16 مئی 2022 20:16

مجرموں پر محیط حکومت عوام کے جمہوری و آئینی حقوق بھی سلب کرنے کو تیار ہے، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجرموں پر محیط کٹھ پتلی حکومت عوام کے جمہوری و آئینی حقوق بھی سلب کرنے کو تیار ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کی خواتین وکلاء کے وفد سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وکلا خواتین کے جوش و جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، سازش اور شرارت کے ماحول میں شعبہ قانون سے وابستہ افراد کی قوم کو اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا، اور اس سازش کے اہداف مکمل کرنے کیلئے پوری دستوری سکیم کو یکسر انداز کیا گیا، اسپیکر کی واضح رولنگ، پارلیمان کی بالادستی اور صدر و گورنر کے اختیارات سب پر کلہاڑیاں چلائی گئیں، مجرموں پر محیط کٹھ پتلی حکومت عوام کے جمہوری و آئینی حقوق بھی سلب کرنے کو تیار ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیاسی مخالفین اور میڈیا میں تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے بدترین انتقامی حربے استعمال کئے جارہے ہیں، قوم کٹھ پتلی سرکار کے آمرانہ طرزِ اقتدار کو مسترد، حقیقی آزادی کے تحفظ کیلئے تیار ہے، اسلام آباد کی کال دوں گا تو بزدل مجرموں کے سازشی ٹولے کو چھنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں