زرداری کی 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلوں پر نیب نے پھر مہلت مانگ لی

پیر 16 مئی 2022 20:26

زرداری کی 25 سال پرانے ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلوں پر نیب نے پھر مہلت مانگ لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی پچیس سال پرانے چار ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلوں پر نیب نے دلائل کے لیے پھر مہلت مانگ لی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی نیب نے ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

نیب نے گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے آخری مہلت ملنے کے باوجود پھر التوا کی درخواست کر دی ،نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نیب اپیلوں میں ایک ایشو یہ ہے کہ دو اپیلوں میں پراسیکیوٹرز ہی دستیاب نہیں، ایک پراسیکیوٹر سروس میں نہیں رہے اور دوسرے پراسیکیوٹر کا ٹرانسفر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے 15 نومبر 2021ڑ کا آرڈر دیکھا ہی عدالت نے کیا کہا تھا نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پیش ہو کر التوا کی درخواست کرنے کا کہا گیا ہے، عدالت نے سوال کیا کہ کیا نیب ان اپیلوں کی پیروی میں دلچسپی نہیں رکھتی نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ایسی بات نہیں، اپیلوں پر پیروی چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب نے فیصلہ پڑھا ہی اگر وہ پڑھتے تو شاید اپیلیں ہی نہ دائر کرتے،آخری موقع دیا جا رہا ہے، ورنہ یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ اپیلیں چلانے میں سنجیدہ نہیں۔عدالت نے آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنس سے بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں