ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی

وزیر خارجہ 19 مئی کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بھی شرکت کریں گے

پیر 16 مئی 2022 21:11

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ مئی کو امریکہ کا دو روزہ دورہ کریں گے،وزیر خارجہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو 18 مئی کو اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن پر وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ 19 مئی کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بھی شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ دونوں اجلاسوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سمیت دیگر اہم مصروفیات ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں