کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،مریم اورنگزیب

پیر 16 مئی 2022 22:15

کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،مریم اورنگزیب
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ملکی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رئوف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف، سمال چیمبر کے صدر شیخ آصف ادریس اور چیمبر ممبر اکرام عباسی موجود تھے۔اس مو قع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کاروبار کے لئے سازگار ماحول مہیاء کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ملکی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،معیشت کی بحالی کے لئے نجی شعبے اور چیمبر آف کامرس کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام جیمز، جیولری اور فیشن نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر ندیم رئوف نے وفاقی وزیر اطلاعات کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جیمز اینڈ جیولری نمائش میں پچاس سے زائد سٹال لگائے جائیں گے نمائش میں ملک بھر سے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جبکہ نمائش کے موقع پر کانفرنس اور بی ٹو بی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھروں کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے مقامی تاجروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں