ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے، اسحاق ڈار

منگل 17 مئی 2022 15:28

ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دوگنا ہو چکی ہیں۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ عمران خان نے قیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت 10روپے کم کی، حکومت کو پیٹرولیم پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں