عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل

منگل 17 مئی 2022 15:44

عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ تمام احباب چیئرمین عمران خان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں، عمران خان نے بہت طاقتور مافیا کو چیلنج کیا ہوا ہے اور وہ اِن خطرات سے آگاہ ہیں۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ہم اپنی دعاؤں سے حالات بدل سکتے ہیں اور ہماری یہ اجتماعی کوشش رنگ لائے گی، انشاء اللّٰہ!‘۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو چیئرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں