نگران حکومت کے لیے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ؛ فواد چوہدری

تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت بن سکتی ہے نہ الیکشن کرائے جا سکتے ہیں‘ عدم اعتماد کے بعد 60 دنوں میں ڈالر میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ‘ آصف زرداری کی موج لگی ہوئی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنماء کے ٹویٹس

Sajid Ali ساجد علی منگل 17 مئی 2022 15:40

نگران حکومت کے لیے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ؛ فواد چوہدری
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے لیے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینا ضروری ہو گا کیوں کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت تحریک انصاف ہے اور تحریک انصاف کے اعتماد کے بغیر کوئی نگران حکومت بن سکتی ہے اور نہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں کیوں کہ الیکش ہی نہیں کرانا ہوتے بلکہ انتخابی عمل کا با اعتماد ہونا بھی ضروری ہے۔


فواد چوہدری نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 38 پیسے بڑھ گیا ، 8 مارچ کو جب عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تو ڈالر کی قیمت میں 176 اور 178 کا اتار چڑھاؤ تھا لیکن ان 60 دنوں میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شریف اور زرداری جن کے پیسے ڈالرز میں ہیں اور امیر ہو گئے ہیں جب کہ عام آدمی اور غریب ہوگیا ۔

(جاری ہے)


سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آصف علی زرداری کی موج لگی ہوئی ہے انہوں نے الیکشن کے لیے کیوں ماننا ہے کیوں کہ فیصلوں کی ذمہ داری ان پر آنی نہیں وہ تو صرف مزہ لے رہے ہیں ، سندھ میں ان کی سیاست نہ گورننس کی بنیاد پر ہے اور نہ تیل کی قیمت کوئی اثر ڈالے گی جب کہ کراچی اور حیدر آباد سے پیپلز پارٹی کو کوئی امید نہیں ہے ، صرف اندرون سندھ میں دھونس اور جبر کی سیاست ہے اس پر کیا فرق پڑے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں