تم بک جاتے ہو منڈی میں، کپتان میرا فور سیل نہیں:اسد عمر

اس کے ٹائگر فور سیل نہیں،یہ یوتھ میری فور سیل نہیں، یہ قوم میری فور سیل نہیں،اب سارے لوٹے چلے گئے، اب کوئی یہاں فور سیل نہیں،رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی ٹویٹ

Umar Nawaz عمر نواز منگل 17 مئی 2022 16:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 مئی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ تم بک جاتے ہو منڈی میں، کپتان میرا فورسیل نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس کے ٹائیگر فور سیل نہیں ،یہ یوتھ میری فور سیل نہیں، انہوں نے لکھا کہ یہ قوم میری فور سیل نہیں۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب سارے لوٹے چلے گئے، اب کوئی یہاں فور سیل نہیں، ساتھ ہی انہوں نے امپورٹڈحکومت نامنظور بھی لکھا۔

کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا،عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحفظ کے لیے اضافے کی ضرورت ہے لیکن سابق وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب وزیر داخلہ عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ  اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ دار حکومت ہوگی اور قوم معاف نہیں کرے گی۔ دوسری جانب لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو عمران خان کا سکیورٹی انچارج تعینات کردیا گیا ۔ سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل ر عاصم کو عمران خان کے سکیورٹی انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو سکیورٹی انچارج کی ذمہ داری سونپی ہے ، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں ۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل ر عاصم میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے ، امید ہے توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ عاصم لگن سے کام کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں