تحریک انصاف کے منحرف اراکین واپسی کے لیے رابطے کررہے ہیں. ہارون الرشید کا انکشاف

متعددمنحرف اراکین نے مجھ سے کہا ہے کہ میں عمران خان سے ان کی معافی کے لیے بات کروں‘امید ہے عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم اور پرانے ساتھیوں کو نظراندازکرنے کی غلطی نہیں دہرائیں گے. سنیئرصحافی وتجزیہ نگارکا پروگرام میں اظہار خیال

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 مئی 2022 23:46

تحریک انصاف کے منحرف اراکین واپسی کے لیے رابطے کررہے ہیں. ہارون الرشید کا انکشاف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مئی ۔2022 ) سنیئرصحافی وتجزیہ نگار ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے متعددمنحرف اراکین نے ان سے درخواست کی ہے وہ انہیں عمران خان سے معافی دلا دیں نجی وی وی پر اپنے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ عمران خان بضد ہیں کہ جون میں انتخابات کروائے جائیں جبکہ بیک ڈور چینل رابط کاروں کے ذریعے انہیں نومبر یا دسمبرمیں الیکشن کروانے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ ایک تجویزستمبر میں انتخابات کروانے کی ہے لہذا انہیں چاہیے کہ وہ ستمبرمیں انتخابات کے لیے خود کو تیار کریں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر عمران خان سے غلطیاں ہوئیں خاص طور پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اسی طرح پنجاب میں عثمان بزدار کا انتخاب بھی بڑی سیاسی غلطی تھی اگر پنجاب میں تگڑا وزیراعلی ہوتا تو نوبت یہاں تک آنی ہی نہیں تھی. ہارون الرشید نے کہا کہ امید ہے عمران خان نے سبق سیکھا ہوگا ماضی کی غلطیوں سے اور آئندہ انہیں نہیں دہرائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ اس مرتبہ وہ ٹکٹیں خود تقسیم کریں گے یہ عملا یہ ممکن نہیں ایک طرف انتخابی مہم چل رہی ہوگی تو دوسری طرح ٹکٹوں کے تقسیم کے لیے وقت کیسے نکالیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اچھی شہرت کے حامل ایماندار اراکین پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیدیا جائے جو ٹکٹوں کا فیصلہ کرئے باقی عمران خان خود کو اس سارے عمل کی نگرانی تک محدودرکھیں.

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے جس طرح سے لڑائی لڑی ہے عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پارٹی کا مخلص کارکن تھا مگر مشکل وقت میں وہی کام آیا اس لیے اب ووننگ ہارسزکی سیاست سے باہر آکر فیصلے کرنے چاہیں اس کے لیے اپوزیشن میں بھی بیٹھنا پڑے تو کوئی مضائقہ نہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں