اس سال ستمبر میں ملک میں نئے انتخابات کی پیش گوئی کردی گئی

اداروں کی اکثریتی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں‘ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو کے لیے معیشت دانوں کو راولپنڈی اسلام آباد بلایا جارہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی بدھ 18 مئی 2022 10:33

اس سال ستمبر میں ملک میں نئے انتخابات کی پیش گوئی کردی گئی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 مئی 2022ء ) اس سال ستمبر میں ملک میں نئے انتخابات کی پیش گوئی سامنے آگئی ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو کے لیے معیشت دانوں کو راولپنڈی اسلام آباد بلایا جارہا ہے ، ستمبر کے مہینے میں الیکشن ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ادارے نیوٹرل ہوئے اور اپنے آپ کو الگ کیا تو اب ان سے حکومت نہیں چل رہی ، اس لیے حکومت نے اداروں سے رابطہ کیا اور ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی لیکن اداروں نے نہیں دی ، حساس اداروں کی اکثریت کی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ے کہا ہے کہ صدر علوی ، وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہے گا تو منحرف ارکان اب ووٹ نہیں ڈالیں گے جب کہ اتحادی ایم کیوایم اور بی اے پی بھی ساتھ نہیں ہوگی، طے ہوگیا ہے کہ 31مئی تک معیشت داں نگران وزیراعظم آرہا ہے ، یہ نیوکلیئر اسٹیٹ ہے ، اگر دیوالیہ ہوئی تو کہا جائے گا کہ بم ہمارے حوالے کرو تم اس کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا 31 مئی تک اہم فیصلے آجائیں گے، یہ ختم ہوگئے ہیں مسلم لیگ ن استعمال ہوئی ان کا چالیسواں ہو رہا ہے، یہ لوگ کہتے تھے کہ ووٹ کو عزت دیں گے،انہوں نے آج عظیم فوج کو کہا کہ لانگ مارچ سے بچایا جائے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں 20نہیں 30لاکھ لوگ آئیں گے، اس سے پہلے طے کیا جائے کہ الیکشن کب ہوں گے اور نگران وزیراعظم کون ہوگا، ہماری عظیم فوج دوراندیش اور باخبرہے، انہوں نے چودہ بار فوج کے خلاف بدزبانی کی، انہوں نے لانگ مارچ کیلئے فوج سے مدد مانگی لیکن انہوں نے کہا اپنا کام خود کریں، ایم کیوایم نے ٹی وی پر کہا اب بی اے پی کا بھی آپ سن لیں گے، آصف زرداری نے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر لاہور کے لکشمی چوک میں ان کی سیاست کو غرق کیا ہے ، مشکل حالات میں اتحادی ساتھ نہیں کھڑے ہوتے ، ایم کیوایم ساتھ چھوڑ گئی ہے انہوں نے مجھے کہا کہ غلط فیصلہ ہوگیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں