وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی رہیں گے انہیں کوئی نہیں ہٹا سکتا : اعظم نزیر تارڑ

حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے،نامزد گورنر بلیغ الرحمان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کو حلف لے لیں گے،وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کی گفتگو

Umar Nawaz عمر نواز بدھ 18 مئی 2022 10:50

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی رہیں گے انہیں کوئی نہیں ہٹا سکتا : اعظم نزیر تارڑ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 مئی 2022ء ) وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہی رہیں گے انہیں کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 165 ن لیگ کے اراکین،7 پیپلز پارٹی، 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ہمارے ساتھ ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 158 بنتی ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑکا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نامزد گورنر بلیغ الرحمان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کو حلف لے لیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز تم اپنی اچکن سائیڈ پر رکھ دو، مجھے امید ہے اب مرغی کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی، سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ شریف خاندان کے کرپشن کیسز وہ خود سنے،ان پر40 ارب کے کیسز ہیں، کیسے ممکن ہے کہ یہ ملک کی قیادت کریں۔ انہوں نے کوہاٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، امپورٹڈ حکومت کو حکم ملا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی جائے،لیکن یہ ڈرے ہوئے ہیں، ان پر خوف ہے کہ پیچھے ان کے ٹائیگر ہے اور آگے سمندر ہے، پھنس گئے ہیں، چیری بلاسم شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، اچکن سلوائی ہوئی تھی، وزیراعظم بننے کیلئے بڑی محنت کی، اس کے پاس خاص فن جوتے پالش کرنے کا ہے، دو قسم کے جوتے بڑی اچھی طرح پالش کرتا ہے، ایک فوجی بوٹ اور دوسرا امریکی ایمبیسی سے بوٹ آئے بڑی اچھی طرح پالش کرتا ہے، اس کے سب سے زیادہ مزے آصف زرداری لے رہا ہے، زرداری جس کی پیسا بیماری ہے، آک ویسے واقعی زرداری ن لیگ کے مقابلے میں بھاری ہے، مہنگائی ، روپیہ گرنے اور اسٹاک ایکسچینج کی ساری گالیاں شہبازشریف کو پڑ رہی ہیں، جبکہ زرداری وفاق میں اور سندھ پر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں