عمران کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے، مریم اورنگزیب

آئین کی بات عقل میں آجاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے، بیان

بدھ 18 مئی 2022 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کو عقل کی بات دیر سے سمجھ آئی اسی لئے پارلیمنٹ سے نکالے گئے عمران صاحب کو آئین کی بات عقل میں آجاتی تو آدھی رات کو عدالت کے دروازے نہ کھولے جاتے عمران صاحب کو عقل کی بات سمجھ میں آتی توعوام دشمن شرائط پر آنکھیں بند کرکے معاہدوں پر دستخط نہ کرتے عمران صاحب کو عقل ہوتی تو معیشت تباہ،روزگار ختم اور تاریخی مہنگائی سے عوام کی سانس بند نہ ہوتی امپورٹڈ ترجمان اپنے ریجیکٹڈ لیڈر کی مجروح اناکی تسکین کے لئے روز نت نئے جھوٹ بولتے ہیں عمران صاحب کو عقل ہوتی تو آپ جیسے ادھارے ترجمان ہوتی عمران صاحب میں عقل ہوتی تو فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کرتی توشہ خانہ کی قومی امانت میں خیانت کرتی اپنے چار سال کے 20 ہزار ارب کے تاریخی قرض کی طرح جھوٹ بول کر اپنے گناہوں کا روز بوجھ بڑھاتے ہیں عملی طور پر آپ کی حکومت ختم ہوچکی ہے لیکن آپ ماننے کو تیار نہیں جو لوگ خود نہیں گئے، انہیں آئین کی طاقت سے نکالا جاچکا ہیعمران صاحب حقیقت کا ادراک کریں، عوام فیصلہ کرچکے ہیں ، اس کے سامنے سرجھکائیں عوام نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران صاحب کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن سے جان چھڑائی جائے، ہم نے چھڑا دی ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں