اسمبلی سے مستعفی ہو چکے تو پیسے کیوں بھیجے جارہے ہیں،قاسم سوری

سپریم کورٹ نے بتادیاضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا، ضمیرفروشی کی بنیاد وفاق سے رکھی گئی ،ایک ماہ ہوگیاپتہ ہی نہیں حکومت ہے بھی یانہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 18 مئی 2022 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہو چکے اسمبلی جاتے ہی نہیں تو پیسے کیوں بھیجے جا رہے ہیں ،سپریم کورٹ نے بتادیاضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا، ضمیرفروشی کی بنیاد وفاق سے رکھی گئی ،ایک ماہ ہوگیاپتہ ہی نہیں حکومت ہے بھی یانہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہوا تھا آرٹیکل5کے تحت رولنگ دی جس میں سب کچھ واضح لکھاہے قومی سلامتی کمیٹی نے بھی کہاکہ ریاست کیخلاف سازش ہو رہی ہے مراسلے کو خود پڑھا جس کے بعد آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دی تھی۔

قاسم سوری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رولنگ مستردکی دکھ ہوا لیکن فیصلہ قبول کیا ،رات 12 بجے عدالتیں کھلیں پوری قوم نے دیکھا،عوام سوال پوچھتے ہیں ہم توپہلے ہی کہتے ہیں الیکشن کرائیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ڈالر کہاں سے کہاں جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل63ایکی تشریح کی ہے حمزہ شہبازکوکیسے وزیراعلی بنایا گیا شروع سے کہا یہ غیرآئینی ہے سپریم کورٹ نے بھی بتادیاضمیرفروشوں کاووٹ شمارنہیں ہوگا ضمیرفروشی کی بنیاد ہی وفاق سے رکھی گئی ضمیرفروش آج بھی اسمبلی میں بیٹھے ہیں کس حیثیت سے بیٹھے ہیں میں نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے تھے ایک ماہ ہوگیاپتہ ہی نہیں حکومت ہے بھی یانہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں