وفاقی حکومت نےمختلف گروپوں اور سروسز کے 31 افسران کی گریڈ21 سے 22 میں ترقی کی منطوری دے دی

جمعرات 19 مئی 2022 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) وفاقی حکومت نےمختلف گروپوں اور سروسز کے 31 افسران کی گریڈ21 سے 22 میں ترقی کی منطوری دے دی ۔۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف گروپس کے افسران کی گریڈ 21سے 22میں ترقی کے حوالے سے کیسز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فارن سروس آف پاکستان، پاکستان انفارمیشن گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ اور انٹیلی جنس بیورو کے مختلف افسران کو گریڈ 22کیلئے کلیئر کیا گیا۔ کلیئر کیے جانیوالے افسران میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر راشد منصور، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، ڈاکٹر عصمت طاہرہ، بشریٰ امان، ذوالفقار حیدر خان، نوید علاؤالدین، حامد یعقوب، افتخار علی شلوانی، سید ظفر علی شاہ، فرحان عزیز خواجہ، ڈاکٹر فخر عالم عرفان، کیپٹن (ر) سیف انجم، ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، اعزاز اسلم ڈار، نوید احمد شیخ،سارہ جاوید، جواد پال، امداد اللہ بوسال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فارن سروس آف پاکستان کے مظہر جاوید،سردار شجاع عالم، بابر امین، پاکستان کسٹم سروس کی ثریا احمد بٹ، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو گریڈ 22کیلئے کلیئر کیا گیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے عامر علی خان تالپور، ڈاکٹر فیض الٰہی میمن،عاصم احمد،پاکستان ریلویز کے ظفر زمان رانجھا، انفارمیشن گروپ کے سعید جاوید،کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سید رفیع بشیر شاہ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ کے محمد نعیم جان خان جبکہ انٹیلی جنس بیورو کے فواد اسد اللہ خان کو گریڈ 22کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔ بقیہ گروپس/ افسران کے ناموں پر غور کیلئے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج 19مئی کو دوبارہ منعقد ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں