پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مصر کا سرکاری دورہ

مصری بحریہ کے کمانڈر انچیف اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 مئی 2022 17:51

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا مصر کا سرکاری دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مصر کا سرکاری دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مصری بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ نیول چیف نے مصری بحریہ کے کمانڈر انچیف اور دیگر عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔نیول چیف نے مصری بحریہ کے جہاز اور دیگر تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا مصر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں