امپورٹ پر پابندی سے سمگلنگ اور ہنڈی میں اضافہ ہو گا ؛ حماد اظہر

حکومتی اقدامات سے لاکھوں تاجر دوکان دار متاثر ہوں گے اور دو طرفہ تجارت پہ منفی اثر پڑے گا ۔ سابق وفاقی وزیر کا درآمدی اشیاء کی پابندی پر ردعمل

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 19 مئی 2022 17:54

امپورٹ پر پابندی سے سمگلنگ اور ہنڈی میں اضافہ ہو گا ؛ حماد اظہر
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 مئی 2022ء ) حکومت کی جانب سے مختلف اشیاء کی در آمد پر عائد کی گئی پابندی پر تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹ پر پابندی سے سمگلنگ اور ہنڈی میں اضافہ ہو گا ، حکومتی اقدامات سے لاکھوں تاجر دوکان دار متاثر ہوں گے اور دو طرفہ تجارت پہ منفی اثر پڑے گا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت یہ تو بتا دے کہ جن چیزوں کی امپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے ان کا کُل امپورٹ بل میں کتنے فیصد حصہ ہے؟۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے تمام لگژری آئٹمزاور گاڑیوں کی امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ فرنیچر، امپورٹڈ موبائل فونز،اسلحہ ، جوتے،میک اپ ، شیمپوز، سلیپنگ بیڈز، فش، سن گلاسز، فروزن فوڈز اور ڈرائی فروٹس سمیت پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے، ان چیزوں پر 2ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تاریخی میٹنگ کی، جس میں معاشی پلان وضع کیا گیا،4ہفتے کی حکومت سے سوال کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،چار سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا ، پی ٹی آئی کی حکومت میں ڈالر189روپے کا تھا، ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو ڈالر115روپے کا تھا، اب ایک ماہ کی حکومت میں ڈالر18روپے بڑھا ہے، 25 ہزارارب 47 کروڑقرض لیا گیا، قرض کو27ہزار ارب سے بڑھ کر43ہزار ارب ہوگیا ہے،مہنگائی آئی ایم ایف معاہدوں کی وجہ سے ہے، جس پر عمران خان نے دستخط کیے، 90دنوں میں کرپشن ختم کرنے والوں نے مہنگائی میں اضافہ کیا، کارٹل مافیا نے عوام کو لوٹا، معاشی پلان بنایا گیا ہے جس سے معیشت مضبوط ہوگی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ایک ایمرجنسی کی صورت ہے، پاکستانیوں کو قربانی دینا پڑے گی، ان چیزوں پر 2ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، اس 6بلین ڈالر سالانہ اثر پڑے گا، امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ کو بڑھایا جارہا ہے ، اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیرضروری لگژری آئٹمزکی امپورٹ پرمکمل پابندی لگائی جارہی ہے، امپورٹڈ گاڑیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، تزئین وآرائش کی چیزیں شامل ہیں،فرنیچر، امپورٹڈ موبائل فونز،اسلحہ ، جوتے، میک اپ ، شیمپوز، سلیپنگ بیڈز، فش،سن گلاسز، فروزن فوڈز اور ڈرائی فروٹس سمیت تمام فروٹس کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلہ کیا گیا ملک کے اپنے وسائل پر انحصار کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں