ہم سب مل کرعزم کے ساتھ تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے، شہباز شریف

جمعرات 19 مئی 2022 22:03

ہم سب مل کرعزم کے ساتھ تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے، شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب مل کرعزم کے ساتھ تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے۔ شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ جائے گا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ ہم کفایت شعاری پرعمل کریں گے اور مالی طور پر مضبوط لوگوں کو اس کوشش میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ ہم میں سے کم مراعات یافتہ لوگوں کو یہ بوجھ نہ اٹھانا پڑے جو پی ٹی آئی حکومت نے ان پر ڈالا ہے۔اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سب مل کرعزم کے ساتھ تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے، انشائ اللہ!

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں