لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، وزیراعظم

جمعرات 19 مئی 2022 22:57

لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لگڑری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم کفایت شعاری اپنائیں گے،مالی طور پر مضبوط افراد کو اس کوشش میں تعاون کرنا چاہیے تاکہ کم مراعات یافتہ طبقہ کو وہ بوجھ نہ اٹھانا پڑے جو پی ٹی آئی کی حکومت نے ان پر ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عزم اور لگن کے ساتھ مل کر چیلنجوں پر قابو پا لیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں