حکومت نے موبائل فونز، ہوم اپلائنسز ، گاڑیاں، سگریٹس اور چاکلیٹس سمیت 38 اشیا ء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 19 مئی 2022 22:57

حکومت نے موبائل فونز، ہوم اپلائنسز ، گاڑیاں، سگریٹس اور چاکلیٹس سمیت 38 اشیا ء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وفاقی حکومت نے موبائل فونز، ہوم اپلائنسز ، گاڑیاں، سگریٹس اور چاکلیٹس سمیت 38 اشیا ء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق جن اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں موبائل فونز، ہوم اپلائنسز ، فروٹس اور ڈرائی فروٹس (ماسوائے افغانستان)، کراکری، نجی اسلحہ و ایمونیشن، جوتے، فانوس اور لائٹنگ (ماسوائے انرجی سیورز)، ہیڈ فونز اور لائوڈ سپیکرز، ساسز اور کیچپ وغیرہ، دروازوں اور کھڑکیوں کے فریم، سفری بیگز اور سوٹ کیسز، سینٹری ویئر، مچھلی اور فروزن فش، کارپٹس (ماسوائے افغانستان)، پریزروڈفروٹس، ٹشو پیپر، فرنیچر، شیمپو، آٹو موبائلز، کنفیکشنری ، پرتعیش میٹرس اور سلیپنگ بیگز، جیمز اور جیلی، کارن فلیکس، باتھ روم ویئرز / ٹوائلٹریز، ہیٹرز/ بلورز، سن گلاسز، کچن ویئر، ایریٹڈ واٹر، فروزن گوشت ، جوسز، پاستہ وغیرہ، آئسکریم، سگریٹس، شیونگ کا سامان، چمڑے کے پرتعیش ملبوسات، میوزیکل آلات، سیلون آئٹمز جیسے ہیئر ڈرائرز وغیرہ اور چاکلیٹس شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں