رہنماء پیپلزپارٹی خورشید کا آئندہ الیکشن میں گرینڈ الائنس بنانے کا عندیہ

اگر پی ٹی آئی کی بڑی سازش ہے تو ہمیں بھی مل کر الیکشن لڑنا ہوگا، اگلاالیکشن آسان نہیں ہوگا لوگ کفن باندھ کر نکلیں گے،پاکستان کے خلاف 40سال قبل سازش کیلئے عمران خان کو تیار کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2022 21:07

رہنماء پیپلزپارٹی خورشید کا آئندہ الیکشن میں گرینڈ الائنس بنانے کا عندیہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2022ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء خورشید نے آئندہ الیکشن میں گرینڈ الائنس بنانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی بڑی سازش ہے تو ہمیں بھی مل کر الیکشن لڑنا ہوگا، اگلاالیکشن آسان نہیں ہوگا لوگ کفن باندھ کر نکلیں گے، پاکستان کے خلاف 40سال قبل سازش کیلئے عمران خان کو تیار کیا گیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے،ہم حکومت لے کر احسان کیا اب ختم کی جاتی ہے تو ہمارے اوپر احسان ہوگا، ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو نکالا، ملکی مسائل کا تمام وزن اپنے اوپر لیا،غیرآئینی راستہ اس لیے نہیں اپنایا کہ لوگ کہیں گے غیرآئینی طریقے سے حکومت ہٹائی گئی،اگر ہمیں اقتدار کا شوق ہوتا تو تین سال تک عمران خان کو میثاق معیشت کا نہیں کہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک بات پر کلیئر ہوں کہ پاکستان کے خلاف بڑی سازش تیار کی جارہی ہے، پاکستان کو ایسی کھائی میں دھکیلا جا رہا ہے جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے، سازش تھی کہ عوام کو اتنا بھوکا کرکے مارو کہ کھانے کو کچھ نہ ملے،پاکستان کے خلاف یہ سازش 40سال پہلے کی گئی، پاکستان کے خلاف سازش کے تحت عمران خان کو تیار کیا گیا، ہم نے حکومت اس لیے لی کہ ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا نہ ہوجائے۔

حکومت اگر اب ختم ہوتی ہے تو 90دن میں الیکشن کرانا بھی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا عمران خان کو وقت پورا کرنے دیا جائے خود ڈوب جائے گا۔مگر عوام، میڈیا سمیت سب نے مجبور کیا کہ اپوزیشن عوام کو مروا رہی ہے۔ہمیں کہا گیا کہ اگر عمران رہا تو اپوزیشن بھی ذمہ دار ہوگی۔ایک بات سن لو عمران خان کبھی ہیرو نہیں بنے گا، یہ سب عارضی کھیل ہے جب عمران خان الیکشن میں جائے گا تو سب پتا چل جائے گا، صدارتی نظام کسی صورت نہیں آئے گا۔ایک ہی طریقہ ہے مارشل لاء لگاؤ اور صدارتی نظام آجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں