وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کانگریس مین ایڈم اسمتھ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق آگاہ کیا

جمعہ 20 مئی 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کانگریس مین ایڈم اسمتھ، چیئرمین یو ایس ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے ساتھ اپنی ورچوئل ملاقات میں انہیں بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کےغیر قانونی اقدامات اور کشمیریوں پرجاری مظالم سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے خاص طور پر کانگریس مین کی توجہ ان اقدامات کی طرف مبذول کرائی جو حال ہی میں بھارت کی طرف سےبھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غیر قانونی حد بندی کے عمل کے ذریعےحلقہ بندیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو امن، سلامتی اور استحکام کی طرف لے جانے کے لیے مواقع تلاش کرنے کے لیے سرگرم رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو کہ نیویارک میں فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کے لیے موجود ہیں نے واشنگٹن ڈی سی میں چیئرمین ایڈم اسمتھ کے ساتھ یہ ورچوئل گفتگو کی۔

اس ورچوئل گفتگو میں وزیر خارجہ اور کانگریس مین نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خارجہ نے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور امریکی تاجروں کو پاکستان کے منفرد اقتصادی جغرافیہ کی طرف سے پیش کی گئی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے کانگریس مین سمتھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ کانگریس مین اسمتھ نے دعوت قبول کر لی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں