وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے 3 روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ

جمعہ 20 مئی 2022 14:30

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے 3 روزہ دورے کے بعد وطن واپس روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک کے 3 روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے،پاکستان روانگی کے موقع پر وزیر خارجہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کے علاوہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے دورے کے دوران خوراک کی سلامتی سے متعلق امریکا کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کی، جو یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکا میں قیام کے دوران بعض اہم سفارت کاروں کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکا کا تین روزہ مصروف دورہ کیا۔

امریکا میں قیام کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد اور اٹلی اور ترکی سمیت متعدد ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے پاکستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور نئی حکومت کی پالیسی کی ترجیحات کا ذکر کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں