حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
دہشت گردی پر وفاق پالیسی لیول اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں پر بات کر سکتا ہے،ایک شخص اپنی ضد، تکبر اور اناء کی وجہ سے پانی، پولیو اوردہشت گردی کے مسائل پر وفاق کی اکائیوں سے بات کرنا بھی اچھا نہیں سمجھتا تھا، پیر یا منگل کو کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کا اجلاس ہوگا، مریم اور نگزیب کا خطاب
جمعہ 20 مئی 2022 14:53
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف نے پہلی مرتبہ تمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیز، قومی سلامتی کے تمام اداروں اور تمام وفاقی اکائیوں کیساتھ مل کر ایک نیشنل ایکشن پلان دیا تھا جسے پچھلے چار سالوں میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ ایک شخص اپنی ضد، تکبر اور اناء کی وجہ سے پانی، پولیو اوردہشت گردی کے مسائل پر وفاق کی اکائیوں سے بات کرنا بھی اچھا نہیں سمجھتا تھا، دہشت گردی پر وفاق پالیسی لیول اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں پر بات کر سکتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے اندر دہشت گردی کے حوالے سے صوبوں کے کردار کا ایک طریقہ کار وضع کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2015ء کے بعد 2018ء تک دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان میں ایک مکمل انفراسٹرکچر دیا گیا تھا، ٹیکنالوجی کے ذریعے چیزوں کو بہتر کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ جب صوبوں کی وفاق کے ساتھ گفتگو بند ہوتی ہے تو پانی، دہشت گردی اور پولیو جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں پولیو کے چار کیسز سامنے آئے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جب ان مسائل پر میٹنگ کی بات کی جاتی تو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کہتے کہ یہ وقت کا ضیاع ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اس ڈھانچہ کو دوبارہ قائم کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے دہشت گردی میں کمی کر کے دکھائی، شہباز شریف نے جب منصب سنبھالا تو پہلا اجلاس دہشت گردی پر کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے، شہباز شریف دہشت گردی کے حوالے سے کراچی میں ایک میٹنگ پہلے کر چکے ہیں،نیکٹا کو دوبارہ سے ریوائیو کیا جا رہا ہے، کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کو وزیراعظم چیئر کرتے ہیں، اس کے اجلاس کے لئے وزارت داخلہ نے تمام انفراسٹرکچر مکمل کرلیا ہے،پیر یا منگل کو کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کا اجلاس ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پانی سے متعلق مسائل پر کونسل آف کامن انٹرسٹ کی میٹنگ اگلے ہفتے ہوگی، وزیراعظم نے اجلاس کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے منظم اور ٹھوس انفراسٹرکچر نہیں ہوگا تو بیرون ملک ہمارا موقف بھی کمزور ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف صوبوں، چیف سیکریٹریز، صوبائی وزراء اعلیٰ کے ساتھ اب تک آٹھ اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف کو اناء، ضد اور تکبر کا مسئلہ نہیں، ان کا مقصد صرف اور صرف پاکستان میں صوبوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری