اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سندھ پولیس کو گرفتار ی سے روک دیا

جب سے میں اپوزیشن لیڈر بنا ہوں پیپلزپارٹی کی جانب سے مجھ پر انتقامی کارروائیوں کی جارہی ہیں،رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 مئی 2022 16:08

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سندھ پولیس کو گرفتار ی سے روک دیا
اسلام آباد /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ سینئر وکلا ایڈووکیٹ علی بخاری، ایڈووکیٹ، زکریہ عارف، ایڈووکیٹ حسن سجاد کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کے لئے رجوع کیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے سندھ پولیس کو مزید کیسز میں گرفتار کرنے سے روک دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کی ایف آئی آر نمبر 2022/19 میں 15 دن کی ضمانت منظور کی حلیم عادل شیخ پر کراچی میں دو مقدمات درج کئے گئے تھے ایک دہشتگردی کی آیف آئی آر میں حلیم عادل شیخ نے انستداد دہشتگردی کی عدالت کراچی سے ضمانت کروائی تھی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا جب سے میں اپوزیشن لیڈر بنا ہوں پیپلزپارٹی کی جانب سے مجھ پر انتقامی کارروائیوں کی جارہی ہیں گھوٹکی میں بائے الیکشن ہو یا ملیر میں مجھ پر دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئیں تھی، عمرکوٹ، اور گھوٹکی کے کیسز میں عدالت کی جانب سے باعزت بری ہوچکا ہوں سعید غنی نے بھی مجھ پر چار الگ الگ کیس دائر کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی کی عوام میں حقیقی آزادی مارچ میں شمولیت کے لئے جوش جذبہ پایا جاتا ہے کراچی میں رہنے والوں کے ابائو اجداد نے پاکستانی کی آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں اب حقیقی آزادی کے لئے کوشاں ہیں ہم گزشتہ بیس دنوں سے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم مہم چلا رہے تھے جس وجہ سے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تاکہ ہمیں حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہونے سے روکا جائے مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے مجھ پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں ایف آئی آ ز درج کی گئیں زرداری مافیہ نے میرے خلاف انتقامی کاروائیاں کروائی ہیں میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے رلیف دیا اور حراسمںٹ کرنے سے پولیس کو روکا۔

انشا حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے سندھ بھر سے قافلے روانا ہونگے حقیقی آزادی مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں