راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزد

منحرف پی ٹی ائی رکن قومی اسمبلی 16 اراکین کی حمایت سے قائد حزب اختلاف بن گئے

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 20 مئی 2022 16:41

راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزد
اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مئی 2022ء ) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دی گئی ہے ، اس عہدے کے لیے راجہ ریاض کی 16 اراکین نے حمایت کی جب کہ قائد حزب اختلاف کے لیے جی ڈی اے کے امیدوار غوث بخش مہر کو 3 ارکان کی حمایت حاصل ہوسکی ۔

بتاتے چلیں کہ راجہ ریاض کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے حصول کے لیے درخواست آج ہی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی ، اس مقصد کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نے جو درخواست جمع کرائی اس پر ان کی حمایت کرنے والے اراکین کے دستخط بھی تھے تاہم اس سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی کے کسی کام میں استعمال نہ کیے جانے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ، جس میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے اور اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں ، اس لیے کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کرکے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا جب کہ پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ بکنے والے گھوڑوں کو روکا نہیں جاسکا ، ملک میں آنیاں جانیاں یا شوبازیاں جاری ہیں ، اس وقت پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے ، کیوں کہ امپورٹڈ وزیراعظم کو قوم تسلیم نہیں کرے گی ، امپورٹڈ وزیراعظم نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا ، امپورٹڈ وزیراعظم جو فیصلے کر رہے ہیں وہ بھی امپورٹڈ ہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں