پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے، کارکنان سے پرانا رشتہ ہے، یہ رشتہ ٹوٹ نہیں سکتا، شیری رحمن

بلاول بھٹو زرداری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا عکس نظر آ رہا ہے،وفاقی وزیر

جمعہ 20 مئی 2022 22:57

پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے، کارکنان سے پرانا رشتہ ہے، یہ رشتہ ٹوٹ نہیں سکتا، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے، کارکنان سے پرانا رشتہ ہے، یہ رشتہ ٹوٹ نہیں سکتا،شہید محترمہ بینظیر بیشہ کارکنان سے رابطے میں رہتی تھیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینٹر شیری رحمن نے پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ دورہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریث کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کارکنان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیناور مسائل کے حل کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ میں پاکستان کی صف اول میں نمائندگی کر رہے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حب الوطنی کا زبردست مظاہرہ کیا ہے، میں نہیں سمجھتی اس طرح کی حب الوطنی کا کسی اور نے مظاہرہ کیا ہے، نشیری رحمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا عکس نظر آ رہا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان کی ریاست کا دفاع کیا چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی نے تقسیم کی سیاست نہیں کی،بلاول بھٹو زرداری نے کوئی ایسی بات نہی کی جس پر کوئی پاکستان پر انگلی اٹھائے انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ ،چیرمین بلاول بھٹو کے عوامی مارچ اور اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک سے تباہی سرکار سے نجات ملی پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام الناس نے عوامی مارچ کے زریعے عمران خان پر عدم اعتماد کیا پیپلز پارٹی عوامی مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح کوشان رہے گی پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں