پاکستان چین سفارتی تعلقات قیام کے 71سال مکمل

ہفتہ 21 مئی 2022 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) پاکستان چین سفارتی تعلقات قیام کے 71سال مکمل ، وزارت خارجہ میں پاک چین سفارتی روابط کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 71ویں سالگرہ وزارت خارجہ میں منائی گئی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چینی ناظم الامور پانگ چنکسو نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔

تقریب میں وزارت خارجہ اور چینی سفارتخانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں جو ہر آزمائش پر پورا اترنے والے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہیں ۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات غیر معمولی اعتماد باہمی احترام وتعاون پر مبنی ہیں ۔

(جاری ہے)

سہیل محمود نے کہا کہ گزشتہ 71 سالوں میں یہ تعلقات مضبوط سے مضبوط ہوتے گئے پاک، چین تعلقات اٹوٹ اور یہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری تیزی سے پروان چڑھی دونوں ممالک عوامی فائدے کے لیے ہمہ جہت دوطرفہ تعلقات میں وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ’’آہنی بھائی چارے‘‘ کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں پاکستان دوطرفہ بڑھتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لیجانے کے لیے پرعزم ہی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں