پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا

چاہتا ہوں پوری قوم 25 مئی کو حقیقی آزادی مارچ کیلئے سرینگر ہائی وے اسلام آباد پہنچے، سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 22 مئی 2022 19:58

پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22مئی2022) چاہتا ہوں پوری قوم 25 مئی کو حقیقی آزادی مارچ کیلئے سرینگر ہائی وے اسلام آباد پہنچے، پی ٹی آئی چیئرمین کہاں سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے؟ عمران خان نے بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ چاہتا ہوں پوری قوم 25 مئی کو حقیقی آزادی مارچ کیلئے سرینگر ہائی وے اسلام آباد پہنچے۔ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں آپ سے 25 مئی کی سہ پہر 3 بجے ملاقات کروں گا۔انہوں نے بتایا کہ میں خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کروں گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انشاللہ ان کو گھروں سے نہیں نکلیں دیں گے انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سائبرکرائم کا قانون ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو مادرپدرآزادی بھی نہ ہوں سائبر قانون کو سب کیساتھ مل کر ٹھیک کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشیدکہتا تھا کہ آگ لگادو ،ماردو اب کہتاہےکہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اپنائےگا اسلام آباد نہ آنے دینےکا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 28مئی یوم تکبیر کو بہاولپور جلسےمیں تاریخ رقم کریں گے 28مئی کو بہاولپور میں ن لیگ عظیم الشان جلسہ کرے گی وزیراعظم شہبازشریف مصروفیات نہ ہوئی تو جلسےمیں آئیں گے بہاولپور جلسے میں مریم نواز خطاب کریں گی اگر وزیراعظم نہ آسکے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے گزارش کرتاہوں بہاولپور عہدیداروں نے 28 مئی کا جلسہ گاہ بھرناہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں