’’خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘

اس کو روکنے کیلئے ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا دوٹوک اعلان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 22 مئی 2022 21:41

’’خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22مئی2022) خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اس کو روکنے کیلئے ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا دوٹوک اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف ‘حقیقی آزادی مارچ’ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے، اس کو روکنے کیلئے ہر آئینی طریقہ اپنائیں گے، لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے کا اختیار اب ہمارا ہے، جو مرضی کرلیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارج کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاست میں ہمارا حقیقی آزادی کی طرف جہاد ہے۔ میں پشاور سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گا اور 25 مئی کو دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر آپ سب کا منتظر ہوں گا۔

دوسری جانب پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، عمران خان کے معاشی ماہرین نے کہا تھا ڈالر 200 تک جائے گا، یہ ان ہی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، کسی کا دماغ خراب ہے جو لانگ مارچ میں آئے گا؟ جو لانگ مارچ ہم نے کیے کسی کا باپ بھی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سب سے بڑا چیلنج ہے ملک کو کیسے اٹھایا جائے؟ 4 سال کی خرابی چار دن میں پورا کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ملک کو دوبارہ اٹھانا بہت بڑا چیلنج ہے، ہمیں عوامی سپورٹ چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں