25مئی کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے،اسد عمر

پیر 23 مئی 2022 20:26

25مئی کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے،اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل لی ہیں، انشاء اللہ پرسوں 25 مئی کو پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے،پیر کے روز ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ25 مئی کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے، سازش اور حرام کے پیسوں کی بنیاد پرفیصلہ ہوں گے نہ کوئی بیرونی طاقت کرے گی، حقیقی آزادی مارچ کے بعد بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں