قانون غلط نہیں ،استعمال غلط کیا جاتا ہے،نیب آرڈیننس بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

نیب آرڈیننس بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، کوئی قانون یا ادارہ قانون سازی کے ذریعے ہی پارلیمنٹ ختم کر سکتی ہے، اعظم نذیر تارڑ

منگل 24 مئی 2022 15:52

قانون غلط نہیں ،استعمال غلط کیا جاتا ہے،نیب آرڈیننس بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون غلط نہیں ہوتا، اس کا استعمال غلط کیا جاتا ہے، نیب آرڈیننس بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، کوئی قانون یا ادارہ ختم کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے حکومت کے پاس نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ذیشان خانزادہ، سعدیہ عباسی، اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ریمارکس بھی موجود ہیں، اس ادارے کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے، نیب کا قانون مشرف دور میں منظور کیا گیا تھا لیکن جمہوری ادوار میں اس میں ترامیم ہوتی رہیں، نیب آرڈیننس بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، کوئی قانون یا ادارہ قانون سازی کے ذریعے ہی پارلیمنٹ ختم کر سکتی ہے، کرپشن کے خاتمے اور احتساب سے منسلک اداروں کا کام نظر آنا چاہیے، صرف تشہیر سے ان کی کارکردگی واضح نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق بل جب آئے گا تو تمام اراکین کو چاہیے کے وہ اس حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں