عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وفاقی حکومت

امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے،وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

منگل 24 مئی 2022 16:08

عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وفاقی حکومت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔فیصلہ کیاگیاکہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔ فیصلہ کیاگیاکہ کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا،دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں