ایاٹا ٹیم پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ 27 مئی تک جاری رکھے گی

ایاٹا سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کے آپریشنل، فلائٹ سیفثی سمیت پسنجر ہینڈلنگ سروس کے معیار کو جانچا جائے گا

منگل 24 مئی 2022 16:08

ایاٹا ٹیم پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ 27 مئی تک جاری رکھے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ایاٹا کی ٹیم پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرنے پاکستان پہنچ گئی،ایاٹا ٹیم پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ 27 مئی تک جاری رکھے گی،ایاٹا سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کے آپریشنل، فلائٹ سیفثی سمیت پسنجر ہینڈلنگ سروس کے معیار کو جانچا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایاٹا ٹیم پی آئی اے ہیڈ آفس سمیت کراچی لاہور اسلام اسٹیشنز پر پی آئی اے آپریشنز کا جائزہ لے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ایاٹا ٹیم کو ایرلاین معاملات سے متعلق آگاہی دینگے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایاٹا سیفٹی آڈٹ ہر دو سال بعد ایرلاینز کے انٹرنیشنل معیار کے طور جانچا جاتا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ معمول کا چیک اپ ہے جو ہردوسال بعد لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں