طاہر القادری کا عمران خان کے لانگ مارچ سے اظہار لاتعلقی

منگل 24 مئی 2022 16:08

طاہر القادری کا عمران خان کے لانگ مارچ سے اظہار لاتعلقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں علامہ طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹائون متاثرین کیلئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے کارکن کسی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں