اسلام آباد میں کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

میٹروبس سروس بند کرنے کا فیصلہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 24 مئی 2022 17:18

اسلام آباد میں کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 مئی 2022ء ) اسلام آباد میں کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کا میٹروبس سروس بند کرنے کا فیصلہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث کیا گیا ۔ ادھر حکومت نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے فتنہ اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جارہی ، جو جتھہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے آرہا ہے اس کو اجازت نہیں دی جاسکتی ، اس فتنے کو یہیں پرروکاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون پرعمل کیاجائےگا، پی ٹی آئی حکومت آئینی عمل کےذریعے ہٹائی گئی، شہبازشریف ملک کےوزیراعظم ہیں، عمران خان اس آئینی عمل کوبھی تسلیم نہیں کررہے ، عمران خان نےحکومت کوہٹانےپردباوڈالنےکےلیےمارچ کا اعلان کیا، جس لانگ مارچ کی بات کی جارہی ہےاس کوخونی مارچ کہہ رہےہیں، ماضی میں پی ٹی آئی نے جو دھرنا دیاوہ انتشار کےسوا کچھ نہیں تھا، اس لیے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مارچ کی اجازت نہیں دی جارہی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گالیوں سےگولیوں پرآگئےہیں، گزشت رات پولیس اہلکار جاں بحق ہوا، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ پشاورمیں ہے، عمرانی فتنے والوں کوخبردار کرناچاہتاہوں یہ قومی مسئلہ ہے، عمران خان نےپارٹی کے لوگوں کوکہامخالف پارٹی کوچور یا غدارکہیں، اتحادی حکومت،ایک طبقے یاسیاسی جماعت کامعاملہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ جمہوری،پرامن احتجاج،سب کا حق ہے لیکن یہ پرامن احتجاج کےلیے نہیں آرہے، اگر یہ اسےخونی احتجاج کانام نہ دیتے توہم راستے میں حائل نہ ہوتے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں