پاکستان کی کسی بھی لیبارٹری میں منکی پاکس وائرس ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف

وائرس سیمپل ملک سے باہر بھجوائے جا سکتے ہیں ،سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول

منگل 24 مئی 2022 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان کی کسی بھی لیبارٹری میں منکی پاکس وائرس ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سیمپل ملک سے باہر بھجوائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کسی بھی لیبارٹری میں منکی پاکس وائرس ٹیسٹ سہولت موجودنہیں، منکی وائرس ٹیسٹ کٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول نے بتایا کہ وائرس سیمپل ملک سے باہر بھجوائے جا سکتے ہیں کیونکہ منکی وائرس بھی کورونا کی طرح پی سی آرمشین کے ذریعے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔حکام نے کہا مریض کی علامات دیکھ کرمنکی پاکس کامشتبہ مریض قرار دے سکتے ہیں تاہم ملک میں ابھی تک منکی پاکس کیکسی بھی مشتبہ کیس کی رپورٹ نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں