وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب پولیس کے بہادر جوان کمال احمد کی شہادت پر اظہار افسوس

منگل 24 مئی 2022 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب پولیس کے بہادر جوان کمال احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں پنجاب پولیس کے بہادر جوان کمال احمد کی شہادت کا سن کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے مشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں