آئیں تو سہی ہم آپ کے اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں ؛ طلال چوہدری

پورے پاکستان میں اس وقت تک ٹوٹل 700 آدمی باہر نکلے ہیں‘ اب ان کے پاس 500 دن ہیں اور جو انہوں نے کرنا ہے کریں ، اقتدار اب ویسے نہیں ملے گا جیسے پہلے ملا تھا ۔ رہنماء مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی بدھ 25 مئی 2022 14:26

آئیں تو سہی ہم آپ کے اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں ؛ طلال چوہدری
اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 مئی 2022ء ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئیں تو سہی ہم آپ کے اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیا امریکہ سے آزادی اہلکاروں کے سینوں پر گولی چلا کر ملے گی، یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ یہ اقتدار کی بحالی کا مارچ ہے ، آئیں تو سہی ہم آپ کا اقتدار کا نشہ اتارنا چاہتے ہیں ، اب ان کے پاس 500 دن ہیں اور جو انہوں نے کرنا ہے کریں ، اقتدار اب ویسے نہیں ملے گا جیسے پہلے ملا تھا ۔

طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پورے پاکستان میں اس وقت تک ٹوٹل 700 آدمی باہر نکلے ہیں، 400 کے قریب لاہور اور باقی 300 دیگر علاقوں سے نکلے ہیں ، آپ پہلے بھی پنڈی چھپ گئے تھے اور اب پشاور میں چھپ گئے ، آپ اے سی والے کمروں اور بلٹ پروف گاڑیوں میں بیٹھے ہیں اور لوگوں کو کہتے ہیں باہر آئیں ، پنجاب کے کسی ضلعے میں لانگ مارچ کی کوئی درخواست نہیں دی گئی جب کہ عمران خان صاحب کا پچھلا ٹریک ریکارڈ ہی خراب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ 126 یا 500 دن احتجاج کریں لیکن کسی کو نقصان نہ پہنچائیں ، روز کہتے تھے کہ یوتھیئے اتنے ہو جائیں گے کہ پولیس کم پڑ جائے گی لیکن اب ہماری پولیس دیکھ رہی ہے ، لاہور میں شہید سپاہی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، اتنے لوگ گرفتار نہیں کیے جتنے ہمیں فرمائشی ٹیلی فون آئے اور اگر ہم فرمائشی گرفتاریاں کرتے تو جیلیں بھر جاتیں۔

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے بے بنیاد الزامات کا سہارا لیا اور عمران خان نے آئین شکنی کی، سپریم کورٹ عمران خان کی سازش کو ڈسٹ بن میں ڈال چکی ہے ، ہر دور میں انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا اور کیا ملک میں آئین عمرانیات چلے گا ، اس ملک میں عمران خان کی مرضی نہیں چل سکتی ، عمران خان اور اس کی پارٹی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں آگ لگانے پر تلا ہوا ہے اور کب تک یہ پاکستان کو نقصان پہنچائے گا ، پہلے چینی صدر کے آنے پر تماشہ ہوا اور آج یاسین ملک کے فیصلے پر احتجاج پر نکلا ہے ، عمران خان پاکستان کے آئین سے بڑے نہیں ، وفاقی حکومت سے پوچھتی ہوں کیا ریاست کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا چاہیے؟۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں